شمالی کوریائی جوہری مرکز کو زلزلوں کے جھٹکوں کا سامنا ہے

جمعہ 13 اکتوبر 2017 14:30

سیئول ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2017ء) شمالی کوریا میں آنے والے زلزلے کے جھٹکے اور بارشوں سے ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ سے جوہری ہتھیاروں کو ٹیسٹ کرنے کے’’ پنج یری ‘‘مرکز کو شدید خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

جنوبی کورین ماہرین کا کہنا ہے کہ جوہری تجربات سے زیر زمین پتھریلی چٹانوں کو شدید نقصان پہنچنے سے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جا رہے ہیں۔

امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ شمالی کوریائی حکام اگلے کسی بھی جوہری ٹیسٹ کے لیے پنجیری مرکز کو شاید ہی استعمال کریں۔ جنوبی کوریائی نیوز ایجنسی کے مطابق جمعہ کو بھی پنچ یری کے قرب جوار میں ہلکی نوعیت کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ قبل ازیں 3 ستمبر کو شمالی کوریا میں آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.3 ریکارڈ کی گئی تھی۔