قدرتی آفات سے سالانہ 14 ملین افراد کو بے گھر ہونے کا سامنا ہے، اقوام متحدہ

جمعہ 13 اکتوبر 2017 14:30

اقوام متحدہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2017ء) اقوام متحدہ نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ دنیا بھر میں آنے والی قدرتی آفات سے سالانہ بنیاد پر 14 لاکھ افراد بے گھر ہو جاتے ہیں۔ جرمن خبررساں ا دارے کے مطابق یہ اعداد و شمار قدرتی آفات کے خطرات پر نگاہ رکھنے والے اقوام متحدہ کے ادارے’’ یو این آئی ایس ڈی آر‘‘ نے مرتب کیے ہیں۔

(جاری ہے)

ادارے کے مطابق ایسی آفات کے زمرے میں زلزلے، سمندری طوفان، شدید بارشیں، سیلاب، سونامی وغیرہ شامل ہیں۔ تقریباً 14 ملین متاثرین میں سے 60 فیصد کا تعلق براعظم ایشیا سے ہے۔ اسی طرح قدرتی آفات سے سب سے زیادہ دس متاثرہ ممالک میں سے 8 جنوبی اور جنوب مشرقی ایشیا میں ہیں۔ بھارت اور چین کے لاکھوں انسانوں کو ہر سال بارشوں اور سیلابوں سے بے گھری کا سامنا رہتا ہے۔

متعلقہ عنوان :