کرغزستان میں صدارتی انتخابات اتوار کو ہوں گے

جمعہ 13 اکتوبر 2017 14:30

بشکیک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2017ء) کرغزستان میں صدارتی الیکشن اتوار پندرہ اکتوبر کو ہوں گے۔جرمن خبررساں ادارے کے مطابق موجودہ صدر الماس بیگ اتم بائیف منصب صدارت سے دستبردار ہو رہے ہیں۔

(جاری ہے)

صدارتی الیکشن میں کٴْل گیارہ امیدوار کھڑے ہیں جن میں سے 2 امیدواروں کو سبکدوش ہونے والے صدر اتم بائیف کی حمایت حاصل ہے اور انہی کے درمیان سخت مقابلے کی توقع ہے۔

ان میں ایک سورنبائی جانیبکف ہیں اور دوسرے ارب پتی کاوباری تاجر عمر بیگ بابانوف ہیں۔ جینبکف اور بابانوف موجودہ صدر کے دور میں وزارت عظمیٰ کا منصب مختلف اوقات میں سنبھال چکے ہیں۔ عوامی سطح پر انتخابی عمل میں جمہوریت کے مستحکم ہونے کا کم اور ملکی سلامتی کی مجموعی صورت حال خراب ہونے کا خوف پایا جاتا ہے۔