ترک فوج شامی صوبے اِدلب میں داخل

جمعہ 13 اکتوبر 2017 14:30

دمشق ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2017ء) شام کے حالات و واقعات پر نگار رکھنے والے مبصر ادارے سیریئن آبزرویٹری برائے انسانی حقوق نے بتایا ہے کہ شام کے شمال مغربی صوبے اِدلب میں ترکی کی فوج داخل ہو گئی ہے۔ جرمن خبررساں ادارے کے مطابق اِدلب پر انتہا پسند وں کا کنٹرول ہے۔

(جاری ہے)

آبزرویٹری کے مطابق ترک فوج اِدلب سے گزرتی ہوئی حلب کے مغربی حصے تک پہنچ سکتی ہے۔ ترک حکام نے اِدلب میں اپنی فوج کی جمعرات بارہ اکتوبر سے شروع ہونے والی پیش قدمی پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔ گزشتہ پیر کو البتہ یہ کہا گیا تھا کہ ترک فوج شام کے شمال مغربی حصے میں نگرانی کی پوسٹیں قائم کرنا چاہتی ہے۔

متعلقہ عنوان :