بنگلہ دیش بھارت سے 500 میگاواٹ بجلی خریدے گا،

بجلی کی فراہمی دسمبر 2019ء سے شروع ہوگی

جمعہ 13 اکتوبر 2017 14:30

ڈھاکہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2017ء) بنگلہ دیش بھارت سے 500 میگاواٹ بجلی خریدے گا۔ جمعہ کو بنگلہ دیشی ذرائع ابلاغ کے مطابق بنگلہ دیش کو بھارت سے بجلی کی فراہمی دسمبر 2019ء سے شروع ہوگی۔ اس مقصد کیلئے بنگلہ دیش اپنے سرحدی علاقے میں بجلی کا سب سٹیشن قائم کرے گا۔

(جاری ہے)

ابتدائی مرحلے میں بنگلہ دیش کو بھارت کی شمال مشرقی ریاست سے 340 میگاواٹ بجلی فراہم کی جائے گی۔ حکام کے مطابق بجلی کا سب سٹیشن قائم کومیلا میں قائم کیا جائے گا۔ بنگلہ دیش نے گزشتہ سال دسمبر میں بھارت۔بنگلہ دیش مشترکہ سٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں بھارت سے 500 میگاواٹ اضافی بجلی خریدے کی درخواست کی تھی جس پر بھارتی حکومت نے رضامندی کا اظہار کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :