مریم نواز کے ساتھ عدالت آنے والے وکلاء نہیں سرکاری اہلکار تھے ، نجی ٹی وی کا دعویٰ

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 13 اکتوبر 2017 13:17

مریم نواز کے ساتھ عدالت آنے والے وکلاء نہیں سرکاری اہلکار تھے ، نجی ..
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 13اکتوبر 2017ء ):نجی ٹیلی ویژن چینل نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کیساتھ آنے والے سرکاری اہلکار تھے جو وکلاء کے لباس میں ملبوس تھے ۔تفصیلات کے مطابق ایک نجی ٹیلی ویژن چینل نے دعویٰ کیا ہے کہ نیب ریفرنس کی ملزمہ مریم نواز رکاری اہلکاروں کو ساتھ لے کر احتساب عدالت پہنچیں ۔

(جاری ہے)

انکی حفاظت پر مامور لوگوں نے وکلاء کا لباس پہن رکھا تھا ۔ وکلاء کے لباس میں ملبوس یہ اہلکار عدالت کے اندر اور باہر موجود رہے ۔دوسری جانب کیپٹن (ر) صفدر عدالت کے باہر موجود پولیس اہلکاروں کو ایجنسیوں کے کارندے سمجھتے رہے اور اسی غلط فہمی میں پولیس اہلکاروں سے سوال کرتے رہے کہ انکا تعلق کس خفیہ ایجنسی سے ہے ،کیا وہ آئی ایس کے اہلکار ہیں یا ایم آئی کے ۔