ختم نبوت تمام مسلمانوں کا بنیادی عقیدہ اور ایمان ہے،

اسکے بغیر کوئی بھی مسلمان نہیں‘ پرویز ملک عوام کو آج علاج اور تعلیم کی سہولتیں میسر نہیں تو اس کی وجہ زرداریوں اور آمروں کی کھربوں روپے کی کرپشن ہے ‘ وفاقی وزیر تجارت کسی غیر جمہوری طرزعمل سے قوم کویرغمال نہیں بنایا جا سکتا، نوازشریف اپنی نہیں عوام کی جنگ لڑرہے ہیں‘ عمران نذیر کی عہدیداروں ، کارکنوں سے گفتگو

جمعہ 13 اکتوبر 2017 14:25

ختم نبوت تمام مسلمانوں کا بنیادی عقیدہ اور ایمان ہے،
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2017ء) وفاقی وزیر تجارت و مسلم لیگ(ن) لاہور کے صدر محمد پرویز ملک و صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ ختم نبوت تمام مسلمانوں کا بنیادی عقیدہ اور ایمان ہے،اس کے بغیر کوئی بھی مسلمان نہیں، اس پر بحث سے گریز کرناچاہیے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز لاہور دفر میں عہدیداروں اور کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

اس موقع پرارکان اسمبلی مہر اشتیاق رمضان صدیق بھٹی، چوہدری شہباز،سید توصیف شاہ، ڈاکٹر اسد اشرف، عامر خان، رانا احسن شرافت، جاوید اقبال سمیت دیگر بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ سازشیوں کی سیاست کا جنازہ نکل چکا ہے،عوام اور پاکستان کے خلاف اب کوئی سازش نہیں چلے گی،مخالفین ہار کے خوف سے بہانے تلاش کررہے ہیں، اب بھاگنے نہیں دیں گے ،عمران خان کے کیس میں جتنے مواقع انہیں ملے انہوں نے اتنے ہین یو ٹرن لئے، شہریوں کو بہتر علاج معالجہ اور تعلیمی سہولیات کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہے اگر ریاست یہ نہیں کرسکتی تو وہ پھر کس کام کی ہے ، عوام کو اگر آج علاج اور تعلیم کی سہولتیں میسر نہیں ہیں تو اس کی وجہ سابق حکمرانوں،زرداریوں اور آمروں کی اربوں، کھربوں روپے کی کرپشن ہے - کاش غریب قوم کے وسائل پر ڈاکہ نہ ڈالا جاتا اور قومی وسائل کو بے دردی سے نہ لوٹا جاتا تو آج ملک کے ہر شہری کو بہترین تعلیم اور علاج کی سہولتیں میسر ہوتیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دور آمریت، اس کی کٹھ پتلی حکومتوں اور بعد میں آنے والی حکومتوں نے ملک میں بجلی نہ ہونے کی بنا پر اندھیرے پھیلائے اور ملک کو مسائل اور بحرانوں میں دھکیلا - ان غیر سیاسی عناصرکو یہ بات ذہین نشین رکھنی چاہیے کہ وہ اپنے غیر جمہوری طرز عمل کے ذریعے قوم کو یرغمال نہیں بناسکتے،ملک میں محاذ آرائی ،افراتفری اور بے چینی پھیلانے کے ذمہ د اروں کو قوم اور تاریخ کبھی معاف نہیں کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو ہمیشہ تباہ حال پاکستان ملااور انہوں نے ہمیشہ ابھرتا ہوا پاکستان لوٹایا، آج ہر پاکستانی پوچھ رہا ہے کہ ملک کی ترقی کو کیوں روکا جارہا ہے۔ا نہوں نے کہا کہ نوازشریف اپنی نہیں عوام کی جنگ لڑرہے ہیں،نوازشریف عوام کے حق حاکمیت کی جنگ میں اکیلے نہیں۔