احتساب عدالت کے باہر وکلاء پر تشدد ،ْ وزیرمملکت طلال چوہدری نے تحقیقات کا حکم دیدیا

وکیل پر تشدد کا واقعہ عدالت میں نہیں باہر سڑک پر ہوا ہے ،ْ چاہتے ہیں آئندہ ایسے واقعات ر ونما نہ ہوں ،ْ میڈیا سے گفتگو پاکستان اندھیرے سے اجالے کی طرف جارہا تھا ،ْملک کی معیشت کے ڈوبنے کی صرف ایک وجہ نااہلی کا فیصلہ ہے ،ْوزیرمملکت

جمعہ 13 اکتوبر 2017 14:25

احتساب عدالت کے باہر وکلاء پر تشدد ،ْ وزیرمملکت طلال چوہدری نے تحقیقات ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2017ء) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے احتساب عدالت کے باہر وکلاء پر تشدد کے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ تحقیقات کا اس لیے کہا ہے کہ آئندہ اس قسم کے واقعات نہ ہوں۔جمعہ کو میڈیا سے گفتگو میں وزیر مملکت برائے داخلہ نے کہا کہ آج کے واقعہ میں کوئی سیاسی کارکن یا رہنما ملوث نہیں تھا ،ْوکیل پر تشدد کا واقعہ عدالت میں نہیں باہر سڑک پر ہوا ہے۔

طلال چودھری نے کہاکہ ہماری قیادت اور کارکنوں کو عزت اور احترام دینا آتا ہے ،ْہمارے چند ذمے داران عدالت کے اندر جاتے ہیں باقی باہر رک جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سب کوذمے داری کااحساس کرناہے کہ عدالت کی کارروائی میں خلل نہ پڑے،وکلااوربار کے ساتھ بیٹھ کر لائحہ عمل طے کریں گے ،ْرش زیادہ ہونے کی وجہ سے وکیل کو کسی وجہ سے چوٹ لگی ہے۔

(جاری ہے)

طلال چودھری نے کہا کہ ہمارے لیے سب سے زیادہ قابل احترام عدالت ہے ،ْ واقعہ افسوس ناک ہے ،ْیہ واقعہ نہیں ہونا چاہیے تھا۔مریم نواز صاحبہ نے ابھی مجھ سے کوئی رپورٹ نہیں مانگی۔ن لیگی رہنما نے کہا کہ پاکستان اندھیرے سے اجالے کی طرف جارہا تھا ،ْملک کی معیشت کے ڈوبنے کی صرف ایک وجہ نااہلی کا فیصلہ ہے۔طلال چوہدری نے کہاکہ نوازشریف کی نااہلی کی وجہ سے معیشت پراثرات آرہے ہیں جبکہ سی پیک خطرہ میں نظر آ رہا ہے اور سرمایہ کار پریشان ہیں۔

متعلقہ عنوان :