احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کا آئی جی اسلام آباد کو وکیل پر تشدد کے واقعہ کی تحقیقات کا حکم ،ْ رپورٹ پیش کر نے کی ہدایت

سر پھٹا دیکھ کر جج نے غصے کا اظہار کیا اور کہا وکلاء کے ساتھ ایسا ہوگا تو کیس کی سماعت نہیں کرونگا ،ْ وکیل کی گفتگو

جمعہ 13 اکتوبر 2017 14:25

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کا آئی جی اسلام آباد کو وکیل پر تشدد ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2017ء) اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے آئی جی اسلام آباد کو وکیل پر تشدد کے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیدیا ۔ جمعہ کو سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر جوڈیشل کمپلیکس کے باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے جس کے باعث جوڈیشل کمپلیکس کے باہر ایک بار پھر بد نظمی دیکھنے میں آئی۔

(جاری ہے)

اس دوران پولیس نے وکلا پر ڈنڈے برسادیئے جس سے ایک وکیل کا سر پھٹ گیاجس کے باعث صورتحال مزید بگڑ کر کمرہ عدالت تک جا پہنچی۔کیس کی سماعت ملتوی ہونے کے بعد احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے آئی جی اسلام آباد کو وکیل پرتشدد کے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے کر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔زخمی ہونے والے وکیل کے مطابق احتساب عدالت کے جج نے ان کا سر پھٹا دیکھ کر غصے کا اظہار کیا اور کہا کہ وکلا کے ساتھ ایسا ہوگا تو کیس کی سماعت نہیں کروں گا۔

متعلقہ عنوان :