صوبائی حکومت صوبہ میں پلاسٹک مصنوعات پر پابندی کے قانون پر عمل درآمد کرانے میں ناکام

جمعہ 13 اکتوبر 2017 14:21

صوبائی حکومت صوبہ میں پلاسٹک مصنوعات پر پابندی کے قانون پر عمل درآمد ..
ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2017ء) خیبر پختونخوا حکومت صوبہ میں غیر تحلیل ہونے والی پلاسٹک مصنوعات پر عائد پابندی پر عمل درآمد کرانے میں مکمل طور پر ناکام رہی ہے۔

(جاری ہے)

صوبہ بھر میں کچھ عرصہ قبل غیر تحلیل شدہ پلاسٹک اشیاء کی درآمد، فروخت اور رکھنے پر پابندی عائد کی گئی تھی تاہم اس پر صوبائی حکومت مکمل طور پر عمل درآمد ابھی تک کروانے میں ناکام رہی ہے،مقامی آبادی کے عمائدین نے کہا ہے کہ اس قانون کی پاسداری نہ کرنے والوں کو فی الفور سزائیں دی جائیں اور جرمانے کیے جائیں۔ غیر تحلیل ہونے والی پلاسٹک اشیاء سے ماحولیات پر بہت برے اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ پولی تھین کی صوبہ بھر میں سرعام فروخت ابھی بھی جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :