مانسہرہ روڈ کی کشادگی اور بائی پاس کی تعمیر کے اعلانات کو جلد از جلد عملی شکل دی جائے، نعیم سرور

جمعہ 13 اکتوبر 2017 14:20

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2017ء) سیاسی وسماجی کارکن اور تحریک انصاف کے سابق سیکرٹری اطلاعات ضلع ایبٹ آباد نعیم سرور خان نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک، نیشنل ہائی وے اتھارٹی اور دیگر متعلقہ اداروں کے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ مانسہرہ روڈ کی کشادگی، مرمت اور بائی پاس کی تعمیر کے اعلانات کو جلد ازجلد عملی شکل دی جائے تاکہ ٹریفک جام اور حادثات کا خاتمہ ممکن ہو سکے اور خطہ کے باسی بہتر سفری سہولیات سے استفادہ حاصل کر سکیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے ٹریفک کے موثر انتظامات پر ٹریفک پولیس کے تمام عملہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، نامساعد حالات، سڑکوں کی تنگی اور ناگفتہ بہ حالت کے باوجود ٹریفک کو رواں دواں رکھنا ٹریفک پولیس کی بہتر حکمت عملی اور اچھی کارکردگی کی بدولت ممکن ہوا ہے۔