تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کے اراکین کا سرکاری اداروں میں سیاسی مداخلت کا سلسلہ جاری

جمعہ 13 اکتوبر 2017 14:20

تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کے اراکین کا سرکاری اداروں میں سیاسی مداخلت ..
ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2017ء) تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کے اراکین اسمبلی کی جانب سے سرکاری اداروں میں سیاسی مداخلت کا سلسلہ جاری ہے۔ ایبٹ آباد کے حلقہ پی کے 48 سے منتخب تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی سردار ادریس کی جانب سے پرائمری سکول جندر باڑی میں غیرقانونی بھرتی کے خلاف علاقہ مکینوں نے احتجاج کیا ہے۔

اس حوالہ سے گلیات کے علاقہ جندر باڑی میں علاقہ کے عمائدین کا اجلاس منعقد ہوا جس میں کثیر تعداد میں عمائدین نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس کے اختتام پر ساجد گل اور دیگر عمائدین نے صحافیوں کو بتایا کہ تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی سرکاری تعلیمی اداروں میں سیاسی مداخلت کر رہے ہیں، رکن صوبائی اسمبلی نے جندر باڑی سکول میں چوکیدار کی بھرتی کیلئے بھی اپنے منظور نظر شخص کا انتخاب کیا ہے۔ علاقہ مکینوں نے مطابق سردار ادریس نے قبل ازیں بھی سرکاری اداروں میں غیرقانونی طور پر اپنے بندے بھرتی کروا کر میرٹ پر آنے والے امیدواروں کی حق تلفی کی ہے، غیر قانونی بھرتیوں کے خلاف امیدواروں نے رکن صوبائی اسمبلی کے خلاف عدالت سے رجوح کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :