عجمان پٹرول سٹیشن پر پولیس آفیسر پر حملہ کرنے پر2 خلیجی شہری گرفتار
تازہ ترین : 1

عجمان پٹرول سٹیشن پر پولیس آفیسر پر حملہ کرنے پر2 خلیجی شہری گرفتار

عجمان پٹرول سٹیشن پر پولیس آفیسر پر حملہ کرنے پر2 خلیجی شہری گرفتار
عجمان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 اکتوبر2017ء) متحدہ عرب امارات میں دو خلیجی شہریوں کو پٹرول سٹیشن پر دو پولیس آفیسرز پر حملہ کرنے پر چھ ماہ جیل کی سزا سنا دی گئی۔ عجمان مجرمانہ کورٹ نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جج علی حسن خلیفہ نے ان دونوں شہریوں کو فرداً 6 ماہ جیل کی سزا سنائی ہے کیونکہ انہوں نے ڈیوٹی پر تعینات دو پولیس آفیسرز پر حملہ کیا تھا۔

عجمان پولیس نے عدالت کو بتایا کہ انہیں کنٹرول روم میں اطلاع موصول ہوئی تھی کہ ڈیوٹی پر تعنیات دوسرے پولیس آفیسرز کو پولیس کی مدد کی ضرورت ہے۔ پولیس کی ٹیم جائے حادثہ پر پہنچی تو انھیں پتہ چلا کہ ایس یو وی بغیر نمبر پلیٹ کے چلائی جا رہی تھی اور اس گاڑی کے ڈرائیور نے اپنی گاڑی سے پولیس آفیسرز کی گاڑی کو مارنے کی کوشش کی لیکن پولیس آفیسرز نے گاڑی موڑ کر خود کو بچایا لیکن خلیجی ڈرائیور نے دوسری بار پھر گاڑی ماری اور ایک پولیس آفیسر زخمی ہو گیا۔ جائے حادثہ پر موجود دوسرے پولیس آفیسر نے ان دنوں مجرموں کو گرفتار کیا اور پولیس کی دوسری ٹیم کو مدد کے لیے بلایا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 13/10/2017 - 13:03:36
Two Gulf nationals injure policeman in attack on Ajman patrol, jailed

Related : Attack, Petrol, Police

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں