بھارت میں ریلوے ٹیکنالوجی کی نمائش میں بڑی تعداد میں جاپانی کمپنیوں کی شرکت

جمعہ 13 اکتوبر 2017 13:26

نئی دہلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2017ء) بھارت میں ریلوے کی بین الاقوامی نمائش جاری ہے۔ جاپان چین اور جرمنی سمیت 20 ملکوں کی کمپنیاں اور شائقین نے نمائش میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ بھارت تیز رفتار ریلوے نظام تعمیر کر رہا ہے جو ممبئی کو مغرب میں تقریباً 500 کلومیٹر دور احمد آباد سے ملائے گا۔ نظام کے لئے جاپان کی شنکانسین ٹیکنالوجی استعمال کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

منصوبے کے مطابق 2023ء تک اس نظام کا عملی استعمال شروع ہو جائے گا۔بھارت دیگر 6 لائنوں پر بھی تیزرفتار نظام متعارف کروا نے کا منصوبہ رکھتا ہے۔ان منصوبوں میں چینی اور یورپی کمپنیوں کے ساتھ ساتھ جاپانی کمپنیاں بھی دلچسپی لے رہی ہیں۔بین الاقوامی ریلوے آلات کی نمائش دو روز قبل نئی دہلی میں شروع ہوئی۔ نمائش میںکل 39 جاپانی کمپنیاں اور ادارے شریک ہیں۔ یہ تعداد باقی سب ملکوں سے زیادہ ہے۔ یہ ادارے جاپانی نظام کے محفوظ ہونے اور اسکی جدید ٹیکنالوجی کو مشتہر کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :