صدر ٹرمپ نومبر میں دورہ جاپان کے دوران شمالی کوریا کے ہاتھوں اغوا ہونے والے افراد کے والدین سے ممکنہ طور پر ملاقات کریں گے

جمعہ 13 اکتوبر 2017 13:26

ٹوکیو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2017ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آئندہ ماہ نومبر میں اپنے دورہ جاپان کے دوران شمالی کوریا کے ہاتھوں اغوا ہونے والے افراد کے والدین اور رشتہ داروں سے ممکنہ طور پر ملاقات کریں گے۔ جاپان کے وزیراعظم شنزو ایبے کا کہنا ہے کہ حکومت جاپان امریکی صدر کی ملاقات میگوٴْمی یوکوتا کے والدین سے کروانے کی کوشش کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

جاپانی خاتون میگومی کو 40 سال قبل شمالی کوریائی ایجنٹوں نے اغوا کیا تھا۔ جاپان کے وزیر اعظم شنزوایبے نے نیگاتا پریفیکچر میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران کہا ہے کہ میگومی کو جب اغوا کیا گیا تھا، اس وقت وہ اپنے والدین کے ہمراہ نیگاتا میں رہتی تھیں۔انھوں نے کہا کہ انہوں نے گزشتہ ماہ امریکی صدر سے درخواست کی تھی کہ نومبر میں اپنے دورہ جاپان کے دوران شمالی کوریا کے ہاتھوں اغوا ہونے والے افراد کے والدین اور رشتہ داروں سے ملاقات کریںاور صدر ٹرمپ نے انکی تجویز قبول کر لی تھی۔

متعلقہ عنوان :