اگر ملک میں خانہ جنگی ہوئی تو ذمہ دار شریف خاندان ہوگا‘

اگلے ہفتے لال حویلی میں ان کے خلاف اعلان جنگ کروں گا‘ پوری قوم فوج اور عدلیہ کے ساتھ کھڑی ہے‘ پاکستان اور جمہوریت میں اگر لڑائی ہوئی تو پاکستان کو بچانا ہے‘شیخ رشید کی میڈیا سے گفتگو

جمعہ 13 اکتوبر 2017 13:26

اگر ملک میں خانہ جنگی ہوئی تو ذمہ دار شریف خاندان ہوگا‘
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اکتوبر2017ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ اگر ملک میں خانہ جنگی ہوئی تو ذمہ دار شریف خاندان ہوگا‘ اگلے ہفتے لال حویلی میں ان کے خلاف اعلان جنگ کروں گا‘ پوری قوم فوج اور عدلیہ کے ساتھ کھڑی ہے‘ پاکستان اور جمہوریت میں اگر لڑائی ہوئی تو پاکستان کو بچانا ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شریف خاندان قبضہ گروپ ہے ملک میں خانہ جنگی ہوئی تو ذمہ دار یہ لوگ ہوں گے۔

پاکستان کو بچانا ہے تو چوروں کو بھگانا ہوگا۔ چور چوروں کے ساتھ ملے ہوئے ہیں ان کا ستیاناس ہوجانا ہے۔ ان کی سازش بین الاقوامی پلاننگ کا حصہ ہے نواز شریف اور مریم نواز جب فوج اور عدلیہ کے خلاف بات کریں تو کور کمانڈر میں اس موضوع پر بات ہوئی ہوگی۔ پاکستان اور جمہوریت میں اگر لڑائی ہوئی تو پاکستان کو بچانا ہے ہم سب عدلیہ اور فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ میں اگلے ہفتے لال حویلی میں اعلان جنگ کروں گا۔

متعلقہ عنوان :