نہری پانی کے نظام کو بہتر بنا نے کیلئے سب مائنر زکو پختہ کیا جارہا ہے، ایکسین انہار

جمعہ 13 اکتوبر 2017 13:24

بھکر۔13 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2017ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے کسان پیکج کے تحت نہری پانی کے نظام کو بہتر بنا کر ٹیل تک پانی کی رسائی کیلئے ضلع بھکر میں ایک سو 168.228ملین روپے کی لاگت سے عزیز مائنر‘ اسلام پور مائنر اور لوسی سب مائنر کو پختہ کیا جارہا ہے۔ یہ بات ایکسین انہار ضلع بھکر زاہد حسین مترو نے اپنے آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ان مائنرز کو پختہ کرنے سے نہری پانی کی سٹوریج و سپلائی کے موثر انتظام میں خاطر خواہ بہتری آئے گی جس کی بدولت نہری پانی کی ترسیل میں نمایاں بہتری سے ٹیل تک پانی کی رسائی ممکن ہو جائے گی جس کے زرعی پیداوار پر خوشگوار اثرات مرتب ہونگے اور اس طرح کسان بھی خوشحال ہوگا اور ہمارا نہری ڈھانچہ آئندہ سو سالوںکیلئے خدمات زیادہ بہتر انداز سے سرانجام دے سکے گا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ان تینوں مائنرزکے پی سی ون تیار کرکے حکام بالا کو ارسال کردیئے گئے ہیں جس کے بعد جلد ہی ان کے تعمیراتی کام کا آغاز کردیا جائے گا اور تیس جون تک ان مائنرز کو پختہ کردیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :