ضلع کی زرعی ترقی اورکسانوں کی فلاح کیلئے پیشہ وارانہ مہارت سے کام کیاجائے،ڈپٹی کمشنر

جمعہ 13 اکتوبر 2017 13:24

بھکر۔13 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2017ء)ڈپٹی کمشنر سید بلال حیدر نے ضلع میں محکمہ زراعت کے تمام ذیلی شعبوں کے افسران کو ہدایات جاری کیں کہ متعلقہ دائرہ کار میں احسن کارکردگی برقراررکھی جائے اورضلع کی زرعی ترقی اورکسانوں کی فلاح وبہبود کیلئے حکومت کے فراہم کردہ وسائل کاحقیقی نعم البدل یقینی بنانے کیلئے کامل پیشہ وارانہ مہارت سے کام کیاجائے۔

انہوں نے یہ ہدایا ت محکمہ زراعت کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں۔

(جاری ہے)

اجلاس میںمحکمہ زراعت کے شعبہ توسیع،ایرڈزون ریسرچ انسٹی ٹیوٹ،ایگری کلچرل انجینئرنگ ،واٹر مینجمنٹ اورمارکیٹ کمیٹی کے افسران نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر نے مذکورہ شعبوں کی کارکردگی کاتفصیلی جائزہ لیااورافسران کوتاکید کی کہ متعلقہ دائرہ کار کی ذمہ داریوں کی تکمیل مقررہ اہداف کے مطابق یقینی بنائی جائے ۔انہوں نے قومی معیشت میں زرعی شعبہ کے کلیدی کردارواہمیت کا تذکرہ کرتے ہوئے افسران کو تاکید کی کہ انتظامی امور پرحسب اہداف اوربروقت عملدرآمد یقینی بنانے میں کوئی کسراٹھانہ رکھی جائے۔