مسلم ن لیگ کے سامنے جب فوج یا رینجرز نہیں ہوتی تو یہ غنڈا گردی کرتے ہیں ،حامد میر
تازہ ترین : 1
مسلم ن لیگ کے سامنے جب فوج یا رینجرز نہیں ہوتی تو یہ غنڈا گردی کرتے ہیں ..

مسلم ن لیگ کے سامنے جب فوج یا رینجرز نہیں ہوتی تو یہ غنڈا گردی کرتے ہیں ،حامد میر

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13اکتوبر2017ء):سینئر تجزیہ کار حامد میر نے کہا ہے کہ جس طرح سے مسلم لیگ ن کے ورکرز اور ان کے حامی وکلا نے کمرہ عدالت میں غنڈا گردی کی ہے اس سے ثابت ہوتا ہے کہ جو رینجرز تعینات کی گئی تھی وہ بالکل سہی کی گئی تھی ۔ انہوں نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب نے پہلی سماعت کے دوران رینجرز کی تعیناتی پر شدید تنقید کی تھی لیکن رینجرز کی تعیناتی کا معاملہ اس وقت بالکل درست تھا ۔

آج کی سماعت کے دوران ن لیگ نے جو سوچے سمجھے منصوبے کے تحت کمرہ عدالت میں ہنگامہ آرائی کروائی ہے وہ بالکل قابل مذ مت ہے ۔ اور اس سے ثابت ہوتا ہے کہ مسلم لیگ ن جو کہ جمہوریت اور قانون کی بالادستی کی بات کرتی ہے وہ غلط ہے مسلم لیگ ن کے حامیوں کے آگے جب فوج یا رینجرز نہیں ہوتی تو یہ غنڈا گردی پر اتر آتے ہیں ۔ ان لوگوں کو شرم نہیں آتی جب ان لوگوں کو کوئی نہیں پوچھتا تو یہ میڈیا کے پاس آتے ہیں جب میڈیا ان کا ساتھ قانون کی بالادستی پر دیتا ہے تو پھر میڈیا کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے اور ہر لحاظ سے میڈیا کو دباؤ میں رکھا جاتا ہے واضح رہے کہ آج کے روز احتساب عدالت میں مریم نواز اور کیپٹن صفدر کے خلاف فرد جرم عائد کی جا رہی تھی جو کمرہ عدالت میں وکلا کی ہنگامہ آرائی پر فرد جرم عائد نہ کی جا سکی اور سماعت19اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی ۔

مزید دیکھنے کے لئے ویڈیو ملاحظہ کریں ۔
Invalid url

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 13/10/2017 - 12:58:06

اپنی رائے کا اظہار کریں