ترکی کا شمالی عراق کی سرحد بند کرنے کا اعلان

فیصلہ عراق کی مرکزی حکومت اور ایران کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کے تناظر میں کیا گیا،بیان

جمعہ 13 اکتوبر 2017 13:16

انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2017ء) ترک صدر رجب طیب ایردوان کے ترجمان نے بتایا ہے کہ اٴْن کی حکومت نے شمالی عراق کی سرحد کو بتدریج بند کر دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترجمان نے واضح کیا کہ یہ عراق کے خود مختار علاقے کردستان میں 25 ستمبر کو کرائے جانے والے ریفرنڈم کے جواب میں کیا جا رہا ہے اور سرحد بند کرنے کا فیصلہ عراق کی مرکزی حکومت اور ایران کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کے تناظر میں کیا گیا ہے۔دوسری جانب ترک وزیراعظم بن علی یلدرم اتوار 14 اکتوبر کو عراق کا دورہ کرنے والے ہیں۔ وہ عراقی دارالحکومت پہنچ کر اپنے عراقی ہم منصب حیدرالعبادی کے ساتھ علاقائی صورت حال پر بات چیت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :