فرانس میں دوخواتین کاچاقو سے قتل ،

حملہ آور کا بھائی گرفتار

جمعہ 13 اکتوبر 2017 13:16

برن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2017ء) سوئٹزرلینڈ کی پولیس نے فرانسیسی شہر مارسیلز میں دہشت گردانہ حملہ کرنے اور دو خواتین کو یکم اکتوبر کو چاقو مار کر قتل کرنے والے عسکریت پسند کے ایک بھائی کو گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق زیورخ میں پولیس نے بتایا کہ جن دو افراد کو رواں ہفتے سوئٹزرلینڈ اور اٹلی کے درمیان سرحد سے گرفتار کیا گیا تھا، ان میں سے ایک مارسیلز کے حملہ آور کا بھائی ہے۔یہ نہیں بتایا گیا کہ ان دونوں افراد کو کیوں گرفتار کیا گیا۔تاہم جنوبی فرانس کے ساحلی شہر مارسیلز میں یکم اکتوبر کو ایک عسکریت پسند نے چاقو سے حملہ کر کے دو خواتین کو قتل کر دیا تھا۔ بعد میں یہ حملہ آور خود بھی پولیس کے ہاتھوں مارا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :