ترک فوج داعش کے زیر کنٹرول شامی صوبے اِدلب میں داخل

ترک فوج اِدلب سے گزرتی ہوئی حلب کے مغربی حصے تک پہنچ سکتی ہے،شامی آبزرویٹری

جمعہ 13 اکتوبر 2017 13:16

ترک فوج داعش کے زیر کنٹرول شامی صوبے اِدلب میں داخل
ادلب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2017ء) شام کے حالات و واقعات پر نگار رکھنے والے مبصر ادارے سیریئن آبزرویٹری برائے انسانی حقوق نے بتایا ہے کہ شام کے شمال مغربی صوبے اِدلب میں ترکی کی فوج داخل ہو گئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اِدلب پر انتہا پسند جہادیوں کا کنٹرول ہے۔

(جاری ہے)

آبزرویٹری کے مطابق ترک فوج اِدلب سے گزرتی ہوئی حلب کے مغربی حصے تک پہنچ سکتی ہے۔

ترک حکام نے اِدلب میں اپنی فوج کی شروع ہونے والی پیش قدمی پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔ گزشتہ پیر کو البتہ یہ کہا گیا تھا کہ ترک فوج شام کے شمال مغربی حصے میں نگرانی کی پوسٹیں قائم کرنا چاہتی ہے۔ اسی طرح ترک صدر رجب طیب ایردوآن بھی کہہ چکے ہیں کہ ترکی کے حامی باغی شام میں عسکری مہم کی قیادت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :