ویت نام میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاکتیں 54 تک پہنچ گئیں

جمعہ 13 اکتوبر 2017 13:16

ہنوئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2017ء) شمالی و وسطی ویت نام کے چھ صوبوں میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلابوں اور مٹی کے تودے گرنے کے واقعات میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 54 تک پہنچ گئی ہے۔ اسی طرح لاپتہ افراد کی تعداد 39 بتائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبرساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایاکہ شدید بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں سفری نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے۔

کم از کم اکتیس زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا جا چکا ہے۔ تیس ہزار مکانات کو تباہی و بربادی کا سامنا ہے۔ ویت نام کے قدرتی آفات سے نمٹنے والے ادارے کے مطابق امدادی کارروائیوں میں چھ سو کے قریب فوجی بھی پولیس کے ہمراہ ہیں۔ اسی دوران ویت نام میں ایک اور موسمی طوفان کی آمد متوقع ہے اور اس سے مجموعی صورت حال مزید خراب ہو سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :