کرغیزستان میں صدارتی انتخابات کل ہوں گے،11امیدوارمدمقابل

عوامی سطح پر انتخابی عمل میں جمہوریت مستحکم ہونے کا کم ،ملکی سلامتی کی مجموعی صورت حال خراب ہونے کا خوف پایا جاتا ہے،رپورٹ

جمعہ 13 اکتوبر 2017 13:16

بشکیک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2017ء) وسطی ایشیائی ریاست کرغیزستان میں صدارتی الیکشن اتوار پندرہ اکتوبر کو ہوں گے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق موجودہ صدر الماس بیگ اتم بائیف منصب صدارت سے دستبردار ہو رہے ہیں۔ ووٹرز اس مرتبہ ایک نیا صدر منتخب کریں گے۔ صدارتی الیکشن میں کٴْل گیارہ امیدوار کھڑے ہیں۔

(جاری ہے)

دو امیدواروں کو سبکدوش ہونے والے صدر اتم بائیف کی حمایت حاصل ہے اور انہی کے درمیان سخت مقابلے کی توقع ہے۔

ان میں ایک سورنبائی جانیبکف ہیں اور دوسرے ارب پتی کاوباری تاجر عمر بیگ بابانوف ہیں۔ جینبکف اور بابانوف موجودہ صدر کے دور میں وزارت عظمیٰ کا منصب مختلف اوقات میں سنبھال چکے ہیں۔ عوامی سطح پر انتخابی عمل میں جمہوریت کے مستحکم ہونے کا کم اور ملکی سلامتی کی مجموعی صورت حال خراب ہونے کا خوف پایا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :