قدرتی آفات سے سالانہ چودہ ملین افراد کو بے گھر ہونے کا سامناہے، اقوام متحدہ

چودہ ملین متاثرین میں سے ساٹھ فیصد کا تعلق براعظم ایشیا سے ہے،بے گھر افرادکو شدید مشکلات کا سامنا

جمعہ 13 اکتوبر 2017 13:16

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2017ء)اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دنیا بھر میں آنے والی قدرتی آفات سے سالانہ بنیاد پر اوسطاً چودہ لاکھ افراد کو بیگھر ہو جانے کا سامنا رہتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ اعداد و شمار قدرتی آفات کے خطرات پر نگاہ رکھنے والے اقوام متحدہ کے ادارے نے مرتب کیے ہیں۔

(جاری ہے)

ادارے کے مطابق آسی آفات کے زمرے میں زلزلے، سمندری طوفان، شدید بارشیں، سیلاب، سونامی وغیرہ شامل ہیں۔

تقریباً چودہ ملین متاثرین میں سے ساٹھ فیصد کا تعلق براعظم ایشیا سے ہے۔ اسی طرح قدرتی آفات سے سب سے زیادہ دس متاثرہ ممالک میں سے آٹھ جنوبی اور جنوب مشرقی ایشیا میں ہیں۔ بھارت اور چین کے لاکھوں انسانوں کو ہر سال بارشوں اور سیلابوں سے بے گھری کا سامنا رہتا ہے۔