شمالی کوریائی جوہری مرکز کو زلزلوں کے جھٹکوں کا سامنا ہے،ماہرین

جمعہ 13 اکتوبر 2017 13:16

شمالی کوریائی جوہری مرکز کو زلزلوں کے جھٹکوں کا سامنا ہے،ماہرین
پیانگ یانگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2017ء)شمالی کوریا میں آنے والے زلزلے کے جھٹکے اور بارشوں سے ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ سے جوہری ہتھیاروں کو ٹیسٹ کرنے کے پنج یری مرکز کو شدید خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ماہرین نے کہاکہ جوہری تجربات سے زیر زمین پتھریلی چٹانوں کو شدید نقصان پہنچنے سے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جا رہے ہیں۔

امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ شمالی کوریائی حکام اگلے کسی بھی جوہری ٹیسٹ کے لیے پنج یری مرکز کو شاید ہی استعمال کریں۔ جنوبی کوریائی نیوز ایجنسی کے مطابق ایک روز قبل بھی پنچ یری کے قرب جوار میں ہلکی نوعیت کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ قبل ازیں تین ستمبر کو شمالی کوریا میں آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.3 ریکارڈ کی گئی تھی۔