چین کے بیلٹ وروڈ منصوبے سے دنیا’’کہیں زیادہ مال دار‘‘ہوجائے گی،صدر سربیا کا انٹرویو

جمعہ 13 اکتوبر 2017 13:13

بلغراد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اکتوبر2017ء) سربیا کے صدرالیگزینڈر وسس نے کہا کہ چین کا بیلٹ وروڈ منصوبہ ایک عالمی اہمیت کا تصور ہے، جس سے دنیا کے لیے بے شمار فوائد حاصل ہونگے چین کی کمیونسٹ پارٹی کی 19ویں قومی کانگیرس جو 18اکتوبر کو بیجنگ میں شروع ہوگی سے قبل چین کی سرکاری خبررساں ایجنسی شنہوا کو ایک انٹرویو میں انہوں نے مزید کہا کہ ان کے ملک کو سی پی سی اور اس کے منصوبوں پر مکمل اعتماد اور بھروسہ ہے،وسس نے کہا یہ منصوبہ نہ صرف چین اور اس کے عوام بلکہ کئی ممالک کے لیے اچھا ہے،ان کا ملک اس منصوبے کا پرچوش شریک ہے،انہوں نے کہا کہ ایک انتہائی چھوٹے ملک کے نمائندے کے طور پر میں سی پی سی کے ارکان کی حوصلہ افزائی کرنا چاہوں گا کہ وہ اس منصوبے اور دیگر تمام منصوبوں کو آگے بڑھائیں کیونکہ ہمیں ان پر اور ان کے تمام منصوبوں پر مکمل اعتما د اور بھروسہ ہے،انہوں نے کہا کہ دنیا اور عوام اچھے منصوبوں کے بغیر ان کے مقابلے میں اچھے منصوبوں سے کہیں زیادہ مال داربن جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :