چین کے شہر شنگریلا میں آگ کا گولادکھائی دینے کے بعدسائنس دان شہاب ثاقب کی تلاش میں علاقہ میں پہنچ گئے،

جمعہ 13 اکتوبر 2017 13:13

کن مینگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اکتوبر2017ء) 4اکتوبر کو جنوب مغربی چین کے صوبہ یننان کے شہر شانگری -لاء میں آگ کا ایک گولا دیکھے جانے کے بعدسائنس دان اور ملبہ اکھٹا کرنے والے شہاب ثاقب کی تلاش میں شہر میں پہنچ رہے ہیں، ناسا کے مطابق آگ کا یہ گولاایک روشن شہاب ثاقب تھا،جو 14.

(جاری ہے)

6کلومیٹر فی سیکنڈ کی رفتا سے زمینی ماحول میں داخل ہوا اور اعشاریہ 54کلو ٹن کے مصاوی توانائی کا اثر پیدا کیا،آگ کے گولے کی وجہ سے ٹائو بائو ڈاٹ کام جیسی چین کی عی کامرس ویب سائیٹوں پر فروخت کیے جانے والے شہاب ثاقبوں کے نرخوں میں اضافہ ہوگیا ہے،ایک آن لائن سٹور ’’شنگریلا شہاب ثاقب‘‘30ہزار یوآن ( 4560امریکی ڈالر(فی گرام فروخت کرتا ہے،بعض دوسری دکانیں مبینہ طور پر شہاب ثاقب سے تیار کیے گئے،بریسلٹ فروخت کرتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :