چین میں ستمبر میں برآمدات اور درآمدات کا حجم ریکارڈ رہا

جمعہ 13 اکتوبر 2017 13:13

بیجنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2017ء) چین میں ستمبر میں برآمدات اور درآمدات کا حجم ریکارڈ رہا۔ چینی کسٹمز ڈیٹا کے مطابق ستمبر میں درآمدات میں گزشتہ سال ستمبر کے مقابلی 18فیصد اضافہ ہوا، برآمدات میں اضافہ8.1 فیصد رہا جو کہ اندازوں سے کم ہے تاہم اگست سے زیادہ رہا۔ چین نے ستمبر میں خام لوہے کی 103 ملین ٹن ریکارڈ درآمد کی جو کہ اگست کے مقابلے میں88.7 ملین ٹن زیادہ تھی۔

(جاری ہے)

اسی طرح تانبے کی بھی مارچ کے بعد پہلی ریکارڈ درآمد ہوئی۔ امریکا کے ساتھ ٹریڈ سرپلس میں بھی ریکارڈ اضافہ ہوا، سرپلس28.08 بلین ڈالر رہا جو کہ اگست میں 26.23 بلین ڈالر تھا۔امریکا کے ساتھ ستمبر میں برآمدات میں13.8 فیصد اضافہ رہا جوکہ اگست میں 8.4 فیصد زیادہ تھا۔ ستمبر میں امریکا کو برآمدات کا حجم ریکارڈ 40.9 بلین ڈالر رہا۔ شمالی کوریا سے درآمدات کے حجم میں ستمبر میں37.9 فیصد کمی آئی اور یورپی یونین سے درآمد میں 30.9 فیصد اور برآمدات میں 10.4فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :