Live Updates

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے پی ٹی وی، پارلیمنٹ حملہ کیس میں عمران خان کی پراپرٹی کا ریکارڑ طلب کرلیا،

سماعت 17اکتوبر تک ملتوی

جمعہ 13 اکتوبر 2017 13:01

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے پی ٹی وی، پارلیمنٹ حملہ کیس میں عمران ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2017ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے پاکستان ٹیلی ویژن، پارلیمنٹ کی عمارت پر حملہ اور ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو تشددکیس میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی لاہور اور میانوالی میں پراپرٹی کا ریکارڑ طلب کرتے ہوئے سماعت 17اکتوبر تک ملتوی کردی۔ جمعہ کو عدالت نے مقدمے کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیف کمشنرکے دفتر کی جانب سے عمران خان اور طاہر القادری کی جائیداد کی تفصیلات عدالت میں جمع کرائی گئی۔ سماعت کے موقع پر ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو نے بھی اپنا بیان قلم بند کرایا۔ عدالت نے عمران خان کی میانوالی اور لاہور کی جائیدادوں کی تفصیلات بھی آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔دونوں ملزمان عمران خان اور طاہر القادری کی جانب سے کوئی وکیل عدالت میں پیش نہیں ہوا۔ عدالت نے دونوں ملزمان کے دائمی وارنٹ جاری کئے ہوئے ہیں تاہم ملزمان عدالت میں پیش نہیں ہورہے ہیں۔بعد ازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت 17 اکتوبر تک ملتوی کردی
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات