مجھے دوسروں کی زندگی میں بیجا مداخلت کرنیوالے لوگ قطعی پسند نہیں‘کاجل چوہدری

جمعہ 13 اکتوبر 2017 12:47

مجھے دوسروں کی زندگی میں بیجا مداخلت کرنیوالے لوگ قطعی پسند نہیں‘کاجل ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اکتوبر2017ء)اداکارہ کاجل چوہدری نے کہا ہے کہ اپنی مرضی کی مالک ہوں اور مجھے دوسروں کی زندگی میں بیجا مداخلت کرنیوالے لوگ قطعی پسند نہیں‘فلم انڈسٹری میں تجربہ کار لوگوں کیساتھ ساتھ پڑھے لکھے لوگوںکو بھی آگے لانے کی ضرورت ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ میں کسی کی زندگی میں مداخلت کرتی نہیں اور لوگوں سے بھی اسی طرح کی توقع رکھتی ہوں۔ مجھے فخر ہے کہ میں نے آج تک جتنا بھی کام کیا ہے وہ معیاری تھا اور اسی سلسلہ کو آگے بڑھائوں گی ۔