اچھے اور برے لوگ ہر شعبے میں موجود ہوتے ہیں‘عمران شوکی

جمعہ 13 اکتوبر 2017 12:47

اچھے اور برے لوگ ہر شعبے میں موجود ہوتے ہیں‘عمران شوکی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اکتوبر2017ء) نامورکامیڈین عمران شوکی نے کہا ہے کہ اچھے اور برے لوگ ہر شعبے میں موجود ہوتے ہیں لیکن مٹھی بھر عناصر کی وجہ سے کسی شعبے پر مخصوص چھاپ نہیں لگنی چاہیے ، پاکستان کے موجودہ حالات میں عوام کے پاس صرف تھیٹر ہی تفریح کا سستا ذریعہ ہے اس لئے حکومت کوبھی اس کی سرپرستی کرنی چاہیے ۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عمران شوکی نے کہا کہ کسی بھی پراجیکٹ کے کردار کو زبردستی اپنے اوپر مسلط نہیں کرتا بلکہ کردار میں مارجن دیکھتا ہوں اور پھر اسے حقیقت کے قریب تر ہو کر نبھاتاہوں۔

کامیڈین اداکارنے کہاکہ پاکستان کا تھیٹر اور اس سے وابستہ فنکاروں کو بیرون ممالک میں جتنی پذیرائی ملتی ہے وہ قابل فخر بات ہے اور اسے الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا ۔