سعودی عرب ، 2016 میں گھریلو ملازمین کی انکے کفیلوں کے خلاف 20 ہزار شکایات وصول ہوئیں

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعہ 13 اکتوبر 2017 12:33

سعودی عرب ، 2016 میں گھریلو ملازمین کی انکے کفیلوں کے خلاف 20 ہزار شکایات ..
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 اکتوبر2017ء) مقامی ذرائع کے مطابق 2016ء کے دوران گھریلو ملازمین نے اپنے کفیلوں کے خلاف وزارت محنت و سماجی فروغ کی لیبر کمیٹیوں کو 20ہزار شکایات درج کرائیں۔ مقامی ذرائع کے ہی مطابق وزارت کا کہنا ہے کہ 63 فیصد شکایات (13100) صلح جوئی کے ساتھ نمٹا دی گئیں۔ 4685 (22فیصد) شکایات پر باقاعدہ فیصلے جاری ہوئے۔ 1189(6فیصد)شکایات مسترد کر دی گئیں۔

(جاری ہے)

669(3فیصد) شکایات دیگر کمیٹیوں کے سپرد کر دی گئیں۔ وزارت کے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق شکایات کے سلسلہ میں انتہائی کوشش یہ ہوتی ہے کہ فریقین کے تنازعات صلح صفائی کے ذریعے طے ہو جائیں۔ وزارت محنت کے ترجمان نے غیر ملکی ملازمین کو حقوق کی آگہی دیتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی کفیل کسی بھی ملازم کا حق ادا نہ کر رہا ہو تو ایسی صورت میں ملازم اپنے کفیل کے خلاف شکایت درج کرا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :