عامر خان کی فلم ’’مہابھارت‘‘ بنانے کی خواہش

جمعہ 13 اکتوبر 2017 12:28

عامر خان کی فلم ’’مہابھارت‘‘ بنانے کی خواہش
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2017ء) بالی وڈ اداکار عامر خان نے کہا ہے کہ میرا خواب ہے کہ ایک دن فلم ’’مہابھارت‘‘ بنائوں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار عامر خان نے کہا کہ فلم ’’مہابھارت ‘‘ بنانا بہت بڑا خواب ہے اور ایک میں یہ کر سکتا ہوں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فلم ’’ سیکرٹ سپر سٹار ‘‘ میں شکتی کمار کا کردار میری شخصیت سے بہت مختلف ہے اور میرے لئے نہ صرف شکتی کمار جیسا برتائو کرنا بلکہ ان جیسا محسوس کرنا بھی ایک چیلنج تھا لیکن یہ کردار ادا کرنے میں بہت مزا آیا۔ فلم ’’سیکرٹ سپر سٹار ‘‘19 اکتوبر کو ریلیز کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :