فلم ’’براہماسترا ‘‘میرے کیریئر کی سب سے زیادہ کامیاب فلم ہوگی،ایان مکھرجی کا دعوی

جمعہ 13 اکتوبر 2017 12:28

فلم ’’براہماسترا ‘‘میرے کیریئر کی سب سے زیادہ کامیاب فلم ہوگی،ایان ..
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2017ء) بالی وڈ ہدایتکار ایان مکھرجی نے کہا ہے کہ انہیں امید ہے کہ فلم ’’براہماسترا ‘‘ فلم انڈسٹری کے ساتھ ساتھ ان کے کیریئر کی بھی سب سے زیادہ کامیاب فلم ہو۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق ہدایتکار ایان مکھرجی نے کہا ہے کہ یہ فلم ان کی زندگی کی سب سے بڑی فلم ہے جس کی عکسبندی کے لئے بہت زیادہ پرجوش ہیں ،انہیں امید ہے کہ یہ فلم کاسٹ سے زیادہ بڑی اور کامیاب فلم ہو گی۔فلم میں اداکاررنبیر کپور ،عالیہ بھٹ اور امیتابھ بچن مرکزی کردار ادا کریں گے، فلم کا عارضی نام ’’ڈریگن‘‘ تھا جسے تبدیل کر کے ’’براہماسترا ‘‘ رکھا گیا ہے۔فلم 2019 ء کی 15 اگست کو ریلیز کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :