بریکوٹ میں پارک کے قیام کیلئے اراضی مختص

جمعہ 13 اکتوبر 2017 12:28

سوات۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2017ء) ٹی ایم اے بریکوٹ نے پارک کیلئے دریائے سوات کے پرفضاء مقام گیمن میں زمین مختص کردی، پارک کی تعمیرسے یہاں کی قیمتی زمینیں دریابردہونے سے بچ کرمحفوظ ہوجائیں گے جس سے زرعی آمدن میں حددرجہ اضافہ ہوگاجبکہ دوسری طرف عوام کوتفریح کے ساتھ ساتھ کاروباری مواقع بھی میسرآئیں گے۔

(جاری ہے)

تحصیل ناظم بریکوٹ گوہرایوب خان،اے سی شکیل احمدجان اورٹی ایم اوشکیل حیا ت خان نے پارک کی تعمیرکے سلسلے میں گیمن میں دریائے سوات کے کنارے زمین کامعائنہ کیا۔ معائنہ کے دوران انہوںنے کہاکہ صوبائی حکومت کی پالیسی ہے کہ ہرتحصیل میںپارک اورنوجوانوں کومثبت سرگرمیوں کی فراہمی کیلئے گرائونڈ تعمیرکئے جائیں۔