پشاور، آئی جے ٹی کے زیر اہتمام نئے طلبہ کے اعزاز میں پارٹی کااہتمام

جمعہ 13 اکتوبر 2017 12:28

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2017ء) اسلامی جمعیت طلبہ اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور کے زیر اہتمام نئے داخل ہونے والے طلبہ کے اعزاز میں ایک پارٹی کا انعقاد کیا گیا جس میں سینکڑوں طلبہ نے شرکت کی تقریب کے مہمان خصوصی رکن صوبائی اسمبلی اعزاز الملک افکاری تھے جبکہ ناظم اسلامی جمعیت طلبہ خیبر پختونخوا شہکار عزیز، ناظم یونیورسٹی کیمپس توحید خان اتمانی اور ناظم اسلامیہ کالج محسن اقبال بھی خصوصی طور پر شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

مقررین نے نئے داخل ہونے والے طلبہ کو خوش آمدید کہا اور انہیں اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ کرایا۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ ملک کو درپیش بحرانوں سے نکالنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

متعلقہ عنوان :