موٹروے پولیس کی پبلک ٹرنسپورٹ کیلئے آگاہی مہم شروع

جمعہ 13 اکتوبر 2017 12:28

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2017ء) موٹر وے پولیس نے گاڑیوں سے ہوٹر اورفینسی نمبرپلیٹ ہٹانے سمیت پبلک ٹرانسپورٹ کیلئے آگاہی مہم شروع کردی، مہم ختم ہونے کے بعد کارروائیاں شروع کردی جائیںگی۔ انسپکٹر جنرل موٹر وے پولیس کلیم امام نے پشاور ایم ون عملہ کو آگاہی مہم شروع کرنے کا ٹاسک سونپ دیا ہے۔

(جاری ہے)

موٹر وے پولیس نے پبلک ٹرانسپورٹ کیلئے ایس او پیز تیار کرلئے، رات کے وقت لاہور جانے والی گاڑیوں میں فرسٹ ایڈ کٹ اور دوآگ بجھانے کے آلات ہونگے، اس کے علاوہ ڈرائیور مختلف مقامات پر سروس ایریا میں منہ ہاتھ دھوئیں گے جہاں پر موٹر وے پولیس کے اہلکار ان کی نگرانی کیلئے کھڑے ہونگے۔

گزشتہ روز پشاور ٹول پلازہ پر ایس ایس پی آفتاب عالم محسود، ڈی ایس پی سردار قیصر، انسپکٹر ارشدعلی ،شاہد عزیز و دیگر نے پمفلٹس تقسیم کئے۔موٹر وے پولیس کے مطابق بیس روز کے بعد گاڑیوں میں لگے ہوٹر اور فینسی نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کیخلاف موٹر وے رولز کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :