کوئٹہ، نامعلوم افراد کی فائرنگ ،

ایک پولیس اہلکار جاں بحق، راہ گیر سمیت 3 افراد زخمی

جمعہ 13 اکتوبر 2017 12:23

کوئٹہ، نامعلوم افراد کی فائرنگ ،
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اکتوبر2017ء) کوئٹہ کے علاقے فقیر محمد روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ راہ گیر سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق کوئٹہ کے علاقے فقیر محمد روڈ پر نامعلوم ملزمان نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں تین پولیس اہلکار اور ایک راہ گیر زخمی ہوگیا۔اسپتال ذرائع کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا جب کہ دیگر زخمیوں کو سول اسپتال کوئٹہ میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ ایس ایس پی آپریشنز کوئٹہ نے صرف فائرنگ کے واقعے کی تصدیق کی ہے۔