گزشتہ ماہ حوثی باغیوں کے حملوں میں 17 بچوں سمیت 74 شہری جاں بحق ہوئے

جمعہ 13 اکتوبر 2017 12:14

صنعاء ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2017ء) یمن میں ستمبر میں حوثی باغیوں کے حملوں میں 17 بچوں سمیت 74 شہری جاں بحق اور 143 زخمی ہوئے۔

(جاری ہے)

العربیہ ٹی وی کے مطابق تعز میں قائم غیر سرکاری تنظیم’ریلیف الائنس‘ نے کہا ہے کہ باغیوں کے حملوں میں تین خواتین سمیت 11 بچے زخمی بھی ہوئے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ستمبر میں باغیوں کے حملوں کے نتیجے میں الخور الضباب اور دوسرے مقامات سے 15 ہزار شہری گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق ستمبر میں تعز میں ہیضے کی وباء سے متاثرہ شہریوں کی تعداد 14 ہزار 240 ہے جبکہ 14 شہری ہیضے کے نتیجے میں جاں بحق ہوئے ۔

متعلقہ عنوان :