شام میں داعش کے حملے میں 50 افراد ہلاک ہوگئے

جمعہ 13 اکتوبر 2017 12:14

دمشق ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2017ء) شمال مشرقی شام میں نقل مکانی کرنے والے شہریوں پر داعش کے حملہ میں 50 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔العربیہ ٹی وی کے مطابق کرد ہلال احمر کے طبی ذرائع نے کہا ہے کہ دہشت گردوں نے بارود سے بھری تین گاڑیوں کو نقل مکانی کرنے والے شہریوں کے درمیان دھماکے سے اڑادیا۔

(جاری ہے)

انسانی حقوق آبزرویٹری کے مطابق دہشت گردوں کی طرف سے یہ حملہ دیر الزور اور الحسکہ شہروں کے درمیان سرحدی علاقے ابوفاس کے مقام پر کیا گیا جس میں 18 افراد ہلاک ہوئے۔

مقتولین میں بیشتر عام شہری تھے جو دیر الزور میں جاری لڑائی سے جان بچاکر فرارہونے کی کوشش کر رہے تھے۔ شام کے سرکاری ٹی وی کے مطابق مرنے والوں میں دسیوں عام شہری شامل اورکرد سکیورٹی فورسز کا ایک اہلکار بھی شامل ہے۔

متعلقہ عنوان :