فیڈرل ایجوکیشن اور پیشہ وارانہ ٹریننگ ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے مجموعی طور پر اب تک 46 کروڑ 77 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری

جمعہ 13 اکتوبر 2017 12:14

فیڈرل ایجوکیشن اور پیشہ وارانہ ٹریننگ ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2017ء) وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں فیڈرل ایجوکیشن اور پیشہ وارانہ ٹریننگ ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے مجموعی طورپر اب تک 46کروڑ77 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔ حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے 2ارب 96کروڑ 19لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز مختص کئے ہیں۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعداد وشمارکے مطابق حکومت نے پورے پاکستان میں بنیادی تعلیم کی فراہمی کے لئے 29کروڑ 34 لاکھ ، پاکستان میں انسانی وسائل کی ترقی کے لئے 14کروڑ 74لاکھ، قومی نصاب کونسل سیکرٹریٹ کے قیام کے لئے 80لاکھ ، مدرسہ مانیٹرنگ کے لئے 38لاکھ، پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت ووکیشنل سکولز کے لئے 71 لاکھ روپے سمیت مختلف منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔