احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم محمد نواز شریف، ان کے صاحبزادوں، صاحبزادی اور کیپٹن ..
تازہ ترین : 1
احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم محمد نواز شریف، ان کے صاحبزادوں، صاحبزادی ..

احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم محمد نواز شریف، ان کے صاحبزادوں، صاحبزادی اور کیپٹن (ر) محمد صفدر کے خلاف دائر تین نیب ریفرنسز کی سماعت 19 اکتوبر تک ملتوی کر دی

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 اکتوبر2017ء) احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم محمد نواز شریف، ان کے دو صحاحبزادوں ، صاحبزادی اور کیپٹن (ر)محمد صفدر کے خلاف دائر تین نیب ریفرنسز کی سماعت 19 اکتوبر تک ملتوی کر دی ۔جمعہ کو احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ریفرنسز کی سماعت کی تو وزیر اعظم محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز اور کیپٹن (ر) محمد صفدر عدالت میں پیش ہوئے ۔

اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنماء سینٹر پرویز رشید، سینٹر ڈاکٹر آصف کرمانی، وزیر مملکت عابد شیر علی، وزیر مملکت انوشہ رحمان، ممبر قومی اسمبلی ملک ابرار، مصدق ملک اور انجم عقیل عدالت میں موجود تھے جبکہ وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب ، وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری ، سمیت دیگر رہنما عدالت کے باہر موجود تھے ۔

فاضل جج نے سماعت کا آغاز کیا تو وکلاء عدالت میں داخل ہو گئے اور شور شرابا کر کے عدالت کو بتایا کہ ان پر تشدد کیا گیا ہے ۔ بیر سٹر جہانگیر جدون نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کی نقل احتساب عدالت کے جج کو پیش کرتے ہوئے موقف اخیتار کیا کہ ہائی کورٹ نے وکلا کو عدالتوں میں داخلے سے نہ روکنے کا حکم دیا ہے، پولیس نے عدالتی حکم کی خلاف ورزی کی اور وکلا پر تشدد کیا۔کمرہ عدالت میں بعض وکلا نے نیب پراسیکیوشن ٹیم سے بدتمیزی اور روسٹرم سے ہٹانے کی کوشش بھی کی اور نیب کے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی سے وکلا کی تلخ کلامی ہوئی ۔کمرہ عدالت میں ہلڑ بازی کے باعث جج اٹھ کر چیمبر میں چلے گئے ۔عدالت نے کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 19 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 13/10/2017 - 12:14:02

اپنی رائے کا اظہار کریں