سزا کا ڈر،بازیاب غیرملکی جوڑے جوشوا کا امریکی طیارے میں بیٹھنے سے انکار

جمعہ 13 اکتوبر 2017 12:01

سزا کا ڈر،بازیاب غیرملکی جوڑے جوشوا کا امریکی طیارے میں بیٹھنے سے انکار
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2017ء)پاک فوج کی جانب سے کامیاب کارروائی کے بعد بازیاب کیے گئے غیر ملکی جوڑے کو جب امریکی کمانڈوز کے حوالے کیا گیا تو اس سزا کے ڈر سے بازیاب کینیڈین شہری نے امریکی فوجی طیارے میں بیٹھنے سے انکار کردیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق بازیابی کے بعد جوشوا بگرام میں ہے مگر وہ اسلام آباد آکر کینیڈین فوج کے پاس جانا چاہتا ہے۔

(جاری ہے)

برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ جوشوا بوائل کی پہلی بیوی زینب خضر کابھائی 8سال گوانتا نامو میں جیل کاٹ چکا ہے۔ذرائع کا بتانا کہ فورسز کو دیکھتے ہی دہشت گرد وں نے کہا کہ یرغمالیوں کو مار دو تاہم پاک فوج نے بروقت کارروائی کی اور فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد مارے گئے اور جوشوا زخمی ہوا۔واضح رہے کہ کابل میں انٹرنیٹ کیفے سے 8اکتوبر کو اپنے خاندان کو ای میل کرنے کے بعد سے جوشوا فیملی لاپتا ہوگئی تھی ۔