ہالی ووڈ فلم ’’مارشل‘‘ سینما گھروں کی زینت بن گئی

جمعہ 13 اکتوبر 2017 12:01

ہالی ووڈ فلم ’’مارشل‘‘ سینما گھروں کی زینت بن گئی
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2017ء) حقیقی واقعے پر مبنی تھرل سے بھرپور ہالی ووڈ بائیو گرافیکل فلم مارشل کافائنل ٹریلر جاری کردیا گیا، فلم جمعہ کو سینما گھروں کی زینت بن گئی۔

(جاری ہے)

ریجنالڈ ہڈلین کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی تھر گڈ مارشل نامی سپریم کورٹ کے پہلے افریقی نژاد امریکی جسٹس کے گرد گھوم رہی ہے جو اپنے کیریئر کے اہم ترین مقدمات میں سے ایک کیس کی سماعت کر رہا ہوتا ہے۔فلم کی کاسٹ میں چیڈوک بوسمین، جوش گیڈ، کیٹ ہڈسن، ڈین اسٹیونس، اسٹرلنگ کے براو?ن اور کیشا شارپ سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :