احتساب عدالت میں پیش آنے والا واقعہ افسوس ناک ہے،

وزارت داخلہ اس کی تحقیقات کرے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نوازکی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو

جمعہ 13 اکتوبر 2017 11:53

احتساب عدالت میں پیش آنے والا واقعہ افسوس ناک ہے،
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2017ء) سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے احتساب عدالت میں پیش آنے والے واقعہ کو افسوس ناک قرار دیتے ہوئے وزارت داخلہ سے اس کی تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر وکلاء کے پاس عدالت میں داخلے کی اجازت تھی اور اس کے باوجود انہیں اندر نہیں آنے دیا گیا تو یہ بہت افسوس ناک بات ہے ۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ میرا خیال ہے کہ وکلاء کے ساتھ دھکم پیل بھی کی گئی جس پر مجھے بہت افسوس ہے ایسا نہیں ہونا چاہیئے تھا، میری وزارت داخلہ سے درخواست ہے کہ وہ واقعے کی تحقیقات کرائے کہ یہ سب کس نے کیا ہے اور اس کے پیچھے کیا مقاصد تھے ۔