پاکستان کو 30ارب ڈالر چاہئیں ،ورنہ ڈیفالٹر ہونے کے لئے تیار رہیں،رؤف کلاسرا

جمعہ 13 اکتوبر 2017 11:34

پاکستان کو 30ارب ڈالر چاہئیں ،ورنہ ڈیفالٹر ہونے کے لئے تیار رہیں،رؤف ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13اکتوبر2017ء):کالم نگار رؤف کلاسرا نے ملکی معیشت پرگفتگو کرتے ہوئے اپنے حالیہ کالم میں واضح کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو 30ارب ڈالر چاہئیں ،ورنہ ڈیفالٹر ہونے کے لئے تیاررہیں،دوسری جانب پاکستانیوں نے 8ارب درہم کی جائیدادیں دبئی میں خرید لی ہیں۔ پاکستان میں درپیش خطرات بڑھتے جا رہے ہیں لیکن کوئی بھی ان مسائل کو سنجیدگی کے ساتھ نہیں لے رہا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے کالم میں واضح کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں یہ حال ہے کہ کروڑوں روپے کا جہاز کوئی لے اڑا لیکن سب اس موضوع کو مذاق میں لے رہے ہیں ۔اسحاق ڈار نے اکانومی کو تباہ کر دیا ہے لیکن سمجھ نہیں آ رہا کہ اب اسحاق ڈار کے معاملات کو دیکھا جائے یا پھر اوزیر بلوچ کے انکشافات کو سب کے سب لوگوں نے اکانومی کو تباہ کر دیا ہے۔ اور ان خطرات کے باوجود بھی ارکان اسمبلی ایوان میں بیٹھ کر گپیں ،ہنسی مذاق،اور مزے کے ساتھ چائے پی رہے ہیں ان کو ملک کی کوئی فکر نہیں۔