ڈنمارک میں کوؤ ں کو سڑک صاف کرنے کی تربیت دینے کا منصوبہ طے پا گیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 13 اکتوبر 2017 11:27

ڈنمارک میں کوؤ ں کو سڑک صاف کرنے کی تربیت دینے کا منصوبہ طے پا گیا
کوپن ہیگن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 13اکتوبر 2017ء ):ڈنمارک کی سڑکوں کی صفائی اب کوؤں کے سپرد ہو گی ۔ڈنمارک میں ایک کمپنی نے کوؤں کو سڑکوں اور پارک سے سگریٹ کے ٹکڑے اٹھانے کی تربیت دینے کا منصوبہ بنایا ہے ۔تفصیلات کے مطابق ڈنمارک میں ایک کمپنی نے شہر کی صفائی کو یقینی بنانے کے لیے کوؤں کو سڑکوں اور پارک سے سگریٹ کے ٹکڑے اٹھانے کی تربیت دینے کا منصوبہ بنایا ہے۔

(جاری ہے)

ڈنمارک میں سگریٹ نوش سگریٹ پینے کے بعد انکے بچے ہوئے ٹکڑوں کو کونے کھدروں میں پھینک دیتے تھے جن کی صفائی ایک چیلنج کی حیثیت رکھتی ہے ۔پہلے پہل ڈنمارک کی حکومت نے اس کام کے لیے روبورٹ کی خدمات حاصل کیں لیکن اسکا کوئی خاطر خواہ نتیجہ نہیں نکلا۔اس کے بعد ایک کمپنی نے یہ کام کوؤں کے سپرد کرنے کا منصوبہ بنایا ۔ اس کام میں مدد کرنے والے کوؤں کو انعام میں کچھ نہ کچھ کھانے کو دیا جائے گا ۔