مریم نوا ز کے اپنے داماد راحیل منیر کے گھر پر ٹھہرنے کی وجہ سامنے آ گئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 13 اکتوبر 2017 11:26

مریم نوا ز کے اپنے داماد راحیل منیر کے گھر پر ٹھہرنے کی وجہ سامنے آ گئی
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 اکتوبر 2017ء): نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی عارف حمید بھٹی نے کہا کہ مریم نوازجب پہلے بیرون ملک سے اسلام آباد آےی تھیں تو وہ پنجاب ہاﺅس میں ٹھہرتی تھیں اور جب لاہور آتی تھیں تو لاہور میں جاتی امرا میں قیام کرتی تھیں۔

(جاری ہے)

لیکن اس مرتبہ وہ اپنے داماد راحیل منیر اور ان کے والد چوہدری منیر کے گھر ٹھہری ہوئی ہیں اس کی کیا وجہ ہے؟ جس پر سینئیر صحافی صابر شاکر نے بتایا کہ مریم نواز کے چوہدری منیر کے گھر پر رُکنے وجہ ہیہ ہے کہ وہ سمجھتی ہیں کہ چوہدری منیر کا گھر ایک محفوظ جگہ ہے ۔

صابر شاکر نے بتایا کہ مزید یہ کہ وہاں کچھ اور لوگ بھی آتے ہیں۔ جس کے بعد چوہدری منیر کے گھر پر حکمت عملی بنائی جاتی ہے، آئندہ کے لیے حکمت عملی طے بھی کی جاتی ہے جبکہ مختلف لوگوں کو ٹاسکنگ بھی وہیں ہوتی ہے۔ انہوں نے مزید کیا بتایا آپ بھی ملاحظہ کیجئیے: