کوئٹہ میں پولیس موبائل پر فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق، 3افراد زخمی
تازہ ترین : 1
کوئٹہ میں پولیس موبائل پر فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق، 3افراد ..

کوئٹہ میں پولیس موبائل پر فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق، 3افراد زخمی

کوئٹہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 13اکتوبر 2017ء ):کوئٹہ میں پولیس وین پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ 3لوگ زخمی ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ صوبائی دارلحکومت کوئٹہ میں پیش آیا جہاں فقیر محمد روڈ پر نامعلوم افراد نے پولیس موبائل پر فائرنگ کر دی ہے ۔ فائرنگ کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید ہو گیا ۔زخمی ہونے والوں میں 2پولیس اہلکار جبکہ ایک راہگیر شامل ہے ۔زخمی اہلکاروں کوابتدائی طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے ۔جبکہ شہید اہلکار کی لاش کو بھی ضروری کاروائی کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں سے اسکی لاش کو لواحقین کے حوالے کر دیا جائے گا ۔پولیس نے نامعلوم ملزمان کی گرفتاری کے لیے کاروائی شروع کر دی ہے ۔
وقت اشاعت : 13/10/2017 - 11:25:29

اپنی رائے کا اظہار کریں